کیڈٹ کالج اورماڑہ کا اسکواش کورٹس سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے نام سے منسوب
پاکستان نیوی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے، قمر زمان
کیڈٹ کالج اورماڑہ کے اسکواش کورٹس کو عظیم کھلاڑی قمر زماں کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
پاکستان نیوی نے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے اسکواش کورٹس کو عظیم کھلاڑی قمر زماں کے نام سے منسوب کر دیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اسکواش کورٹس کا افتتاح کردیا۔
بین الاقوامی معیار کے کورٹس بلوچ نوجوانوں کے لیے اسکواش کی نرسری کا کام کریں گے، بلوچ آبادی کی سماجی و معاشی ترقی اور معیاری تعلیم کے لیے نیوی نے 2012ء میں کیڈٹ کالج اورماڑہ قائم کیا تھا۔
ماسٹر آف اسٹروکس کے نام سے پہچانے جانے والے معروف سابق عالمی نمبر ون قمرزمان نے 1975ء میں برٹش اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، لاتعداد انٹرنیشنل مقابلے جیتنے والے قمر زمان نےچار چارمرتبہ برٹش اوپن اور ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کھیلے۔ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی اورستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
قمرزماں نے اسکواش کورٹس کومنسوب کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ملک میں کھیلوں کی ترقی سمیت مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔