سنی تحریک میں نیا دھڑابن گیاعلما سے تنظیم بچانے کی اپیل
سلیم قادری کے صاحبزادے بلال قادری اور دیگر رہنمانئے دھڑے کی قیادت کررہے ہیں
پاکستان سنی تحریک میں 2 دھڑے بن گئے،نئے دھڑے کے عہدیداران نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی تحریک کی موجودہ قیادت معطل ہے ۔
ان کی تحریک میں کوئی تنظیمی و قانونی حیثیت نہیں ہے،دوسری جانب سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سنی تحریک میں کوئی نیا دھڑا وجود میں آیا ہے، ترجمان نے کہا کہ سنی تحریک نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قبل چند عہدیدران کو تنظیم سے نکال دیا تھا، یہ عہدیداران اپنے ذاتی مفادات کیلیے آج سنی تحریک کا نام استعمال کر رہے ہیں، پاکستان سنی تحریک علما بورڈ کے ڈپٹی کنوینر مفتی خضرالاسلام نقشبندی نے بدھ کوپریس کانفرنس میں کہا کہ سنی تحریک کی موجودہ قیادت معطل ہے اور ان کی جگہ تحریک کے بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے محمد بلال سلیم قادری ، محمد بلال عباس قادری اور عبداللہ اکرام قادری کو نگراں بنایا گیا ہے،معطل قیادت زبردستی عہدوں پر قابض ہے ،ان کی تحریک میں کوئی تنظیمی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔
ہماری موجودہ قیادت 12ربیع الاول کے موقع کراچی میں شہدا کے عرس کے موقع پر تنظیمی امور سے متعلق اہم اعلان کرے گی،اس موقع پر محبوب علی سہتو ،محمد سجاد قادری ،خان محمد جتک ،محمد صدیق قادری ،مولانامحمد حسن سعیدی اور دیگر بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ سانحہ نشتر پارک سے لے کر آج تک سنی تحریک پستی کا شکار ہوتی گئی اور بیشتر رہنما اور کارکنان تحریک کو چھوڑ گئے۔
31اکتوبر کو ملک بھر سے کثیر تعداد میں سنی تحریک کے رہنماؤں کا اجلاس سلیم قادری کے مزار پر منعقد ہو اتھا جس میں موجودہ معطل قیادت کو رضاکارانہ طور مستعفی ہونے کے لیے 11نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم خود ساختہ قیادت ٹال مٹول سے کام لیتی رہی بلکہ انھوں نے عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے رہنماؤں کو بھی معطل کرنا شروع کردیا،انھوں نے کہا کہ اب صورتحال حد سے تجاوز کرگئی اورآج میڈیا کے ذریعے ہم پاکستان کے تمام علما اہلسنت سے گزارش کرتے ہیں وہ سنی تحریک کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کارکنان نااہل قیادت سے تحریک کو آزاد کرانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ قیادت کی جانب سے ہراساں کرنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ہم ان کو متنبہ کرتے ہیں کہ آج کے بعد ہمارے کسی رہنما یا ساتھی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نام نہاد قائدین ہوں گے ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنی تحریک کے رہنما محمد بلال سلیم قادری کو فوری سیکورٹی فراہم کی