شادمان ٹائونمکینوں کاڈاکوئوں پر تشدد موٹر سائیکل نذر آتش

پولیس نے ملزمان کو مشتعل افراد سے چھڑا کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا

پولیس نے ملزمان کو مشتعل افراد سے چھڑا کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا

شادمان ٹائون میں علاقہ مکینوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد مشتعل ہجوم کے چنگل سے چھڑا کر ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا ، تفصیلات کے مطابق شادمان ٹائون میں علاقہ مکینوں نے 2 ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی


، ایس ایچ او شارع نور جہاں راجہ طارق نے ایکسپریس کو بتایا کہ شادمان ٹائون سیکٹر 14-B میں واقع موبائل فون مارکیٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوئوں نے ایک کار سوار سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ کار سوار کی ٹکر سے وہ گر پڑے جس کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ڈاکوئوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، اس دوران نامعلوم افراد نے ان کی موٹر سائیکل بھی نذر آتش کردی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد ملزمان کو مشتعل ہجوم کے چنگل سے نکال کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی کے رہائشی ہیں ، ہنگامہ آرائی کے باعث سخی حسن سے ناگن چورنگی تک کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل ہوگیا تاہم فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا ۔
Load Next Story