وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کردیے
کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد دفتر حسب سابق کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری
ملک میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی کے پیش نظر 130 دن کے بعد سرکاری دفتروں کے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔
حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں کے اوقات کار معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 اگست سے اوقات کار معمول پر لانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کے باعث 25 مارچ سے وفاقی سیکرٹریٹ کے دفتروں میں اوقات کار 10 بجے سے چار بجے مقرر کئے گئے تھے تاہم اب حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے معمول کے مطابق اوقات کار بحال کردیے ہیں۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر حسب سابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکشن تمام سرکاری اداروں کو ارسال کر دیا۔