ماتحت عدلیہ کے ججز ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ

گریڈ1سے 8 کے ملازمین کا الاؤنس 6ہزار، گریڈ 9  سے 14  کا 8 ہزار روپے ہوگیا

گریڈ1سے 8 کے ملازمین کا الاؤنس 6ہزار، گریڈ 9  سے 14  کا 8 ہزار روپے ہوگیا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے حکم پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز، عدالتی افسران و ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 6 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار ، گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ملازمین کا 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار ، گریڈ 15 اور 16 کے افسروں کا 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار ، گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا 5 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار، گریڈ 19 کے افسروں کا 8 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار ، گریڈ 20 اور اس سے اگلے گریڈ کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا۔


وزارت خزانہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن کی نقول رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کے تمام36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ارسال کر دی ہیں۔

 
Load Next Story