شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل

کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نمائندے بھی شامل، ٹیم جعلی طریقے سے چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی بھی تحقیقات کرے گی

کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نمائندے بھی شامل، ٹیم جعلی طریقے سے چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی بھی تحقیقات کرے گی (فوٹو : فائل)

PESHAWAR:
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کی منظوری دی تھی۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ 11 رکنی ایف آئی اے کی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی بھی تحقیقات کرے گی جبکہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔

ٹیم کے ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سیل ایف آئی اے سید شاہد حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل عرفان عظیم برنی، محمد اجمل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی ایف آئی اے جائر نصرانی، اینٹی کرپشن سیل انسپکٹر ساجد محمود، انسپکٹر محمد ندیم عباسی، اسفند یار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک آفتاب علی شامل ہوں گے جبکہ ایف بی آر، کسٹمز اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دینے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے نے منظوری دی جس کے بعد اب باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story