انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے مصباح الحق

فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ہیڈکوچ قومی ٹیم

فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ہیڈکوچ قومی ٹیم

ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی۔

ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ 3 ماہ کے طویل وقفہ کے بعد تیاریوں کا اچھا موقع ملا، ٹیم اچھی شیپ میں ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ویسٹ انڈیز سیریز سے سیکھنے کا موقع ملا، اولڈ ٹریفورڈ پچ دیکھنے میں اسپنرز کیلیے سازگار لگتی ہے، ویسٹ انڈیز کے میچ میں پہلے روز سے گیند اسپن ہوئی، نئی صورتحال اور موسم دیکھ کر دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم دو سپنرز کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔


ہیڈ کوچ نے کہا کہ کنڈیشنز سازگار ہوں تب بھی جیت کیلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا اہم ہے، دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط ہے، میزبان کی ٹاپ آرڈر کو بھی کنڈیشنز کی وجہ سے مسائل ہوئے، اچھا آغاز اہمیت کا حامل ہوگا، اظہر علی اور اسد شفیق سمیت سب کو کہا ہے کہ توقعات کے غیر ضروری بوجھ سے آزاد ہوکر کھیلیں، اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ میں پرفارم کرچکے جب کہ بابر اعظم نے بطور کپتان بھی دباؤ کو برداشت کیا، گزشتہ سیریز کے پرفارمر عابد علی اور شان مسعود پر اعتماد ہیں، سب سے امیدیں وابستہ ہیں، مضبوط ہوم سائیڈ کو زیر کرنے کیلیے بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا۔

مصباح الحق نے کہا کہ آخری پریکٹس میچ میں گرین ٹاپ پچ کی وجہ سے بیٹنگ کو مشکلات ہوئیں، مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے والے بیٹسمین ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، انٹر اسکواڈ میچز میں سہیل خان سمیت پرفارم کرنے والوں کی فارم اہم ہے لیکن کمبی نیشن کنڈیشنز اور حریف ٹیم کو دیکھ کر بتائیں گے، ہہاں ڈرائی پچ ہے، اس کو دیکھ کر الیون بنائیں گے، نوجوان پیسرز شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بڑی صلاحیتیں ہیں، تجربہ ملنے پر مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے، ان کے پاس اپنی دھاک بٹھانے کا موقع ہے۔

 
Load Next Story