صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ فوٹو : فائل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔

 
Load Next Story