پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار
ایس او پیز تیاری کے بعد حتمی منظوری کیلیے مجاز اتھارٹی کو ارسال کردیے گئے ہیں
پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔
وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔
نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر تین کی بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔
کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔