فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دوست سے 16 سالہ رفاقت کے بعد شادی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 4 اگست 2020
شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی، فوٹو : انسٹاگرام

شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی، فوٹو : انسٹاگرام

ہلسنکی: فن لینڈ کی 34 سالہ وزیراعظم سانا مارین نے اپنے دوست سے 16 سالہ رفاقت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے 8 ماہ بعد اپنے دوست مارکوس ریکونین سے شادی کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سانا مارین سفید عروسی لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فن لینڈ کی سانا مارین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم منتخب

اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ جس شخص سے پیار کرتی ہوں اُسے شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں۔ شادی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

Finland PM get married

گزشتہ برس دسمبر میں وزیراعظم منتخب ہونے والی مارین سنانا اور مارکوس گزشتہ 16 برس سے دوست ہیں اور دونوں کی ایک ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔ سنانا مارین جب وزیراعظم منتخب ہوئیں تو دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم تھیں تاہم چند ہفتوں بعد ہی آسٹریا کے چانسلر سیباسچن کورز نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔