کورونا وبا 6 ماہ میں دنیا بھر سے 24 کروڑ افراد بےروزگار ہوسکتےہیں ایشیائی ترقیاتی بینک

3 ماہ میں عالمی معیشت کو مجموعی طور پر 5800 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

حالات یہی رہے تو 6 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، اے ڈی بی فوٹو: فائل

KARACHI:
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث آئندہ 6 ماہ کے دوران 15 دنیا بھر میں 24 کروڑ افراد روزگار سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔


ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کورونا سے ممکنہ معاشی نقصان کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب 3 ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے، اگر یہی حالات 6 ماہ تک رہے تو نقصانات 8 ہزار 800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر معاشی ترقی کی شرح 9.7 فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے جبکہ عالمی معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے میں ایشیا کا حصہ 30 فیصد ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق عالمی سطح پر پیداوار 1700 ارب ڈالر سے 2500 ارب ڈالر تک متاثر ہوسکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر 15 سے 24 کروڑ افراد روزگار سے ہاتھ دھو سکتے ہیں جب کہ صرف ایشیا میں 10 سے 16 کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں، اگر حالات یہی رہے تو 6 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلیں جائیں گے ان حالات میں عام آدمی اور صنعت کاروں کو حکومت کی مدد کی اشد ضرورت ہو گی۔
Load Next Story