کراچی چیمبر آف کامرس کا شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ
جو سیاسی جماعتیں 90 کی دہائی سے آج تک برسر اقتدار رہیں وہ کسی بھی ہمدردی کی مستحق نہیں، سراج قاسم تیلی
QUETTA:
کراچی چیمبر آف کامرس نے کراچی کو اگلے 5 سالوں کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی چیمبر میں بزنس مین گروپ کے چئیرمین سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ وفاق کا کراچی کو صاف ستھرا کرنے کا عزم قابل تحسین ہے، مستقبل بنیادوں پر شہر کی صفائی ستھرائی کو صرف فوج کی نگرانی کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے، جب کہ شہر کے انفراسٹرکچر دیگر مسائل کا حل بھی ممکن ہے، کراچی کو بہتر بنانا ہے تو پانچ سال تک فوج کو سونپ دیا جائے، بصورت دیگر شہر کی تباہ کن صورتحال ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی۔
سراج قاسم تیلی نے کہا کہ 25سال کے طویل عرصے بعد وفاقی حکومت کا کراچی کو بہتر بنانےکی نیت خوش آئند ہے، پچھلے 20سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کو نظر اندازکیا اور یہی شہر میں تباہ کن صورتحال پیدا کرنے کا بنیادی سبب ہے، جو سیاسی جماعتیں 90 کی دہائی سے آج تک برسر اقتدار رہیں وہ کسی بھی ہمدردی کی مستحق نہیں۔
صفائی مہم کے آغاز کو صرف دو دن ہی گزرے ہیں اور این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے فرق ظاہرہورہا ہے، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو بالخصوص کراچی کے خستہ حال روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا جائے، مقامی انتظامیہ کراچی والوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، کراچی والوں اور کاروباری و صنعتی برادری کا مقامی انتظامیہ کی صلاحیتوں پر مکمل طور پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔