فضول رومانوی ڈراموں کے بجائے ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنانے چاہئیں لیلیٰ زبیری
ارطغرل غازی جیسے ڈراموں کے ذریعے ہمیں اپنی تاریخ کا پتا چلتا ہے، اداکارہ لیلیٰ زبیری
معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ فضول قسم کے محبت کی داستان پر مبنی ڈراموں کے بجائے ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنانے چاہئیں۔
لیلیٰ زبیری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی ڈراموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابتداء سے ہی بھارتی ڈراموں کے خلاف تھی اور ابھی بھی ہوں کیوں کہ یہ ڈرامے ہماری ثقافت کو متاثر کر رہے تھے اچھا ہوا کہ یہ ڈرامے ختم ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف بھارتی بلکہ دیگر ممالک کے ڈراموں کے حق میں بھی نہیں ہوں کیوں کہ باہر کے ڈرامے ہمارے ڈراموں کی جگہ لے لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے لئے پلیٹ فارم نہیں بچتا جس کے بعد ہمارے لوگ بے روزگار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
لیلیٰ زبیری نے مشہور ترین ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے حوالے سے کہا کہ یہ ڈرامہ ہماری مذہبی تاریخ پر بنایا گیا ہے، اچھی بات ہے کہ ایسے ڈراموں کے ذریعے ہمیں اپنی تاریخ کا پتا چلتا ہے۔ بلکہ یہ ڈرامہ ہمارے ڈرامہ سازوں کے لئے سبق اور رول ماڈل کی طرح ہے کہ ہم بھی اس طرح کے ڈرامے بنائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے ڈرامے بنانے کے لئے ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں لیکن کوشش تو ضرور کی جا سکتی ہے۔ کیوں کہ جس طرح یہ ڈرامہ پاکستان میں مشہور ہوا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہاں کے لوگ ایسے ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہیئں بجائے اس کے ہم فضول قسم کے محبت کی داستان پر مبنی ڈرامے بنائیں۔