سندھ حکومت کی درخواست مسترد الیکشن کمیشن کا 18 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے 18 جنوری کوبلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی تھی

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 18 دسمبر کو جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سندھ میں 18 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصرالملک سے ملاقات کی اور اس دوران صوبے میں بلدیاتی انتخابات اور صوبائی حکومت کے تحفظات کے حوالے سے بات کی گئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ میں 18 جنوری کو انتخابات کرانے کا فیصلے کے ساتھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 18 دسمبر کو جاری کرنے کا اعلان کیا ۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے 18 جنوری کوبلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئےصوبے میں مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی تھی۔
Load Next Story