اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے

مرکزی بینک کے پاس 2ارب 96 کروڑ جبکہ شیڈولڈ بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 9 کروڑ ڈالر ہے۔

ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر 18 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جارہ ہے اور اب اس کا حجم 8 ارب ڈالر سے کچھ ہی زیادہ رہ گیا ہے۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر 18 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 8 ارب 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 2ارب 96 کروڑ جبکہ ملک کے شیڈولڈ بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 9 کروڑ ڈالر ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کردہ قرضے کی دوسری قسط نہ ملی تو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بھی کم ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story