امید ہے نئے چیف جسٹس اپنے پیشرو کا وقت بھلا کرعدلیہ کی آزادی پرتوجہ دیں گے خورشید شاہ
سپریم کورٹ کو مارچ تک تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ڈیڈ لائین مقرر کر دینی چاہئے،قائد حزب اختلاف
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس عدلیہ کی آزادی پر توجہ دیں گے اور سابق چیف جسٹس کا وقت بھلا کر آگے چلیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کراچی جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں امید ہے کہ جلد ہی شہر قائد میں امن قائم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے کیونکہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی عدلیہ کا فیصلہ اور آئین کا تقاضا ہے۔ ملک میں اب تک صرف ایک ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے ہیں جب کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہورہی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کا کوئی پتا ہی نہیں، اس لئے سپریم کورٹ کو مارچ تک تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ڈیڈ لائین مقرر کر دینی چاہیے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ملک کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سےعدلیہ کا وقار بلند کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے اور سابق چیف جسٹس کا وقت بھلا کر عدلیہ کی آزادی پر توجہ دیں گے۔