پانی کے تنازع پرپڑوسی کے ہاتھوں پڑوسی قتل
پولیس نے ملزم وسیم کھوسو کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا
گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد روٹ نمبر ڈی تھری منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گلی نمبر 3 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ سچل تھانے کے ہیڈ محرر نے بتایا کہ مقتول کی شناخت25 سالہ جان محمد ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کو اس کے سامنے والے گھر میں رہائش پزیر وسیم کھوسو ولد ذوالفقار کھوسو نے پانی بھرنے کے تنازع پر جھگڑے کے دوران قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 5 علاقے کا پانی آیا تھا اور اسی دوران دونوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم گھر سے چھری لایا اور جان محمد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم وسیم کھوسو کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ واقعے کی مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔