مسئلہ کشمیر پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس
اجلاس بلانے میں برادرممالک چین اور انڈونیشیا نے اہم کردار ادا کیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طورپرمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرغورکیا گیا۔ پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کا خیرمقدم کیا گیا۔ اجلاس بلانے میں برادرممالک چین اور انڈونیشیا نے اہم کردارادا کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ان کیمرہ اجلاس تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوخط بھی لکھا تھا، خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، بھارت کے مظالم، 5 اگست 2019 کوبھارت کے غیرقانونی و یکطرفہ اقدامات کی جانب مبزول کرائی گئی تھی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیرکے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا سیکیورٹی کونسل کے صدرسے بھی بات ہوئی، سیکیورٹی کونسل کے تمام ممبران کا شکر گزارہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا انہوں نے اس سال تیسری مرتبہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی، میں بے حد ممنون مشکورہوں چین کا جنہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی، پندرہ میں سے 14 ممبران نے اپنے خیالات ریکارڈ کرائے، بہت سے ممالک نے بھی اپنا نقطہ نظرپیش کیا۔ ہمارا موقف پہلے دن سے واضح رہا، کشمیریوں کوواضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا مسئلہ حقیقی ہے، پاکستان مسئلے کے حل کیلئے کاوشیں کرتا رہے گا، یہ مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسلسل چلتارہا، دوطرفہ بحث سےمعاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔