جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر بم حملے میں زخمی کارکن جاں بحق
گزشتہ روز بم حملے میں 39 افراد زخمی ہوگئے تھے
لاہور:
جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی کشمیرریلی پر کریکر حملے میں39 افراد زخمی
حملے میں شدید زخمی ایک رکن دوران علاج انتقال کرگئے جن کی شناخت رفیق تنولی کے نام سے ہوئی جو جماعت اسلامی ضلع ملیر علاقہ قائدآباد کے ناظم تھے۔
قوم پرست جماعت سندھ ریوولیوشنری آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔