پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھی بھجوایا جائے گا

پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھی بھجوایا جائے گا۔ (فوٹو، حکومت پاکستان)

ISLAMABAD:
پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت گوگل، یاہو اور تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھی بھجوایا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی ہے اور بھارتی دعووؤں کی بھی نفی کی گئی ہے۔


یہ پڑھیں : پاکستان کے سیاسی نقشے میں مقبوضہ کشمیر شامل

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، اب پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔
Load Next Story