سندھ میں 15 ستمبر سے تعلیمی کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
کاروباری سرگرمیوں کو رات 9 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ ریستوران کے بند کرنے کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا
سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس نے 15 ستمبر سے پورے صوبے میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم نے 6 اگست کو اسلام آباد میں این سی سی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں اور دیگر سمیت تمام کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں حتمی فیصلے لینے کے لئے اپنی ٹاسک فورس صورتحال کا جائزہ لیں گی۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو کورونا وائرس کی صورتحال بہتر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے 30 دنوں کے دوران معاملات میں کمی آرہی ہے۔ 8 جولائی کو 1782 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یکے بعد دیگرے یہ تعداد گھٹتی چلی گئی اور آخر کار 7 اگست 2020 کو 487 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس کو ختم کردیا گیا یا اس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن یہ ہمیں سبق سکھاتا ہے کہ وائرس اب بھی موجود ہے اور ہمیں اس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے جب تک کہ اس کی ویکسین تیار نہ ہوجائے۔
وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ نیپا اور یونیورسٹی روڈ میں قائم کوویڈ 19 اسپتال کام کرتے رہیں گے لیکن ان کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو رات 9 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ ریستوران کے بند کرنے کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا۔ ہفتے کے آخر میں اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور مزید کہا کہ ہمیں صبح سویرے سے شروع کرکے رات 10 بجے تک آخری وقت ختم کرکے اپنے طرز عمل کو تبدیل کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لینے اور سماجی ، کاروباری اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے دوبارہ بیٹھیں گے۔ جب اس کی اجازت ملتی ہے تو محکمہ داخلہ سروسز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا اور ایس او پیز کا اعلان بھی کرے گا۔