میجر محمد طفیل شہید کی 62 ویں برسی آج منائی گئی

میجر طفیل محمد شہید کے آبائی شہر وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر

شہید کی قبر پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی جانب سے شہید میجر محمد طفیل کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد طفیل شہید کی 62 ویں برسی آج منائی گئی، اس حوالے سے میجر طفیل محمد شہید کے آبائی شہر وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جب کہ شہید کی قبر پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، اور پاک فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


میجر طفیل محمد شہید اگست1914کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ 18 پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے او 7 اگست1958 کو لکشمی پورمشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہیں پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، میجر طفیل محمد نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے۔

میجر طفیل محمد شہید کی قبر پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے قریب دہلی ملتان روڈ پر گاؤں 253 ای بی میں واقع ہے، اور ان کے نام کی مناسبت سے ان کے گاؤں کا نام طفیل آباد رکھا گیا ہے۔
Load Next Story