میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر کی 62 ویں برسی منائی گئی
گاؤں طفیل آباد میں تقریب،آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
میجر محمد طفیل شہید (نشان حیدر) کی 62 ویں برسی منائی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کے آبائی شہر وہاڑی کے گاؤں طفیل آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شہید کی قبر پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی، پاک فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بریگیڈئیر اطہر عباس، ایس پی مطیع اللہ، ڈی ایس پی شمس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اور نگزیب نے بھی مزا ر پر حا ضری دی او ر دعا کی،میجر طفیل محمد شہید اگست1914کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ 18 پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور 7 اگست1958 کو لکشمی پورمشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہیں پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
میجر طفیل محمد نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے۔ شہید کی قبر پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے قریب دہلی ملتان روڈ پر گاؤں 253 ای بی میں واقع ہے اور ان کے نام کی مناسبت سے گاؤں کا نام طفیل آباد رکھا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آ ئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میجر محمد طفیل شہید (نشان حیدر) کی جرات اور بہادری پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ جنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود انھوں نے اپنا مشن مکمل کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کر کے عزم وہمت کی شاندار مثال قائم کی۔
آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں شہید کی مادر وطن کے لیے قربانی اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔