کراچی میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان

3 روز میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر 205 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات

آج دن بھر مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

شہر قائد میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان ہے تاہم آج موسلادھار نہیں بلکہ ہلکی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا تاہم آج موسلا دھار بارش کا امکان بہت کم ہے لیکن ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر 205 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سُرجانی میں 155، گلشنِ حدید میں 149، صدر میں 145، مسرور بیس پر 143 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر132، یورنیورسٹی روڈ پر 110 ، لانڈھی میں 109، نارتھ کراچی میں 91، کیماڑی میں 89 اور سعدی ٹاؤن میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رات گئے پھر موسلا دھار بارش

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 روز میں مسلسل کبھی ہلکی کبھی تیز بارش ہوئی جس کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بارش کے سبب شہرکا بڑا حصہ بجلی سے محروم رہا جس نے بارش کو لوگوں کے لیے رحمت کی جگہ زحمت بنادیا۔ شہر قائد میں مسلسل تین روز تک ہونے والی بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑا ہوجانے والا پانی ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے ۔

دوسری جانب ڈی ایم سیز، کے ایم سی، حکومت سندھ، این ڈی ایم اے اور پاک فوج پانی کی نکاسی کے لیے جاری ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔
Load Next Story