تجارتی خسارہ جولائی تا نومبر55 فیصد سکڑ گیا
برآمدات 3 فیصد بڑھ کر 10.4ارب، درآمدات معمولی کمی سے 18.1ارب، خسارہ 7.7ارب ڈالر رہا۔
پاکستان کی تجارت رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران7ارب74کروڑ30لاکھ ڈالر خسارے میں رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 5.52 فیصد کم ہے۔
تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہے، گزشتہ 5ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات سال بہ سال 3.10 فیصد کے اضافے سے 10ارب36کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جولائی سے نومبر تک درآمدات 0.77 فیصد کی معمولی کمی سے 18 ارب11کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کی مالیت 18 ارب 25کروڑ اور برآمدات کی مالیت 10ارب5کروڑ50لاکھ ڈالر رہی تھی۔
گزشتہ ماہ پاکستان کی برآمدات نومبر 2012 کے مقابلے میں 4.85 فیصد کمی سے 1ارب80کروڑ 40 لاکھ ڈالر، درآمدات 1.22 فیصد کے اضافے سے 3 ارب 65 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جس کی وجہ سے نومبر 2013میں پاکستانی تجارت 1 ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو نومبر2012میں1ارب71کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے 7.95 فیصدزیادہ ہے، ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ برآمدات 3.22 فیصدکم، درآمدات 11.28 فیصد اورتجارتی خسارہ 30.35 فیصد زیادہ رہا۔