سندھ حکومت کا چہلم امام حسینؑ پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
محکمہ داخلہ سندھ وزیر اعلیٰ کو پابندی کی سمری بھیجے گا جسکی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا
محکمہ داخلہ سندھ نے امام حسینؑ کے چہلم پر صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ اگلے 48 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کی سمری بھیجے گا جس کی منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 سے 12 محرم الحرام کے دوران بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔