سندھ حکومت کا نالوں پر تجاوزات کو ریگولرائز کرانے کی تحقیقات کا اعلان
تجاوزات غیر قانونی طور پر ریگولرائز ہوئیں، ملوث لوگوں کو معاف نہیں کرینگے، ناصر حسین
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالوں پر موجود تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اورشہر کی حالت زار کو ملکر بہتر بنائیں گے۔
وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کے ہمراہ کمشنر ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ریلیف آپریشن میں مشکلات پیش آئیں تاہم بلدیاتی اداروں نے نامسائد حالات میں بھی جان توڑ محنت سے کام کیا
۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے مقابلے میں کراچی میں بارشیں زیادہ تعداد میں ہوئی ہیں اور لگاتار ہونے والی بارشوں میں سندھ حکومت کے تمام وزراء، مشیران و معاونین خصوصی عوام کی مدد کے لئے سڑکوں پر موجود تھے تمام اضلاع کی انتظامیہ بھی مکمل طور پر فعال رہیں اور واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ سمیت ڈی ایم سی چیئرمینز بھی تمام تر بارشوں میں مصروف عمل نظر آئے۔
ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی کے بعض مقامات پر پچھلے اسپیل میں غیر معمولی صورت حال پیش آئی مگر اب کی بار نالوں کی بروقت صفائی کی بدولت مجموعی حالات کنٹرول میں رہے۔
ناصر حسین شاہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ برساتی نالوں پر موجود تجاوزات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی کیونکہ برساتی پانی کی نکاسی اور نالوں کی صفائی میں تجاوزات بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہیں۔
صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ نالوں پر بعض تجاوزات غیر قانونی طریقے سے ریگولرائز کی گئی ہیں جس کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور غیر قانونی عمل میں معاونت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ادارے اور اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوکر کام نہیں کریں گے، تب تک مسائل کا مستقل حل نکالنا مشکل ہے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ کراچی اور صوبے کی بہتری کے لئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرے، میڈیا سے درخواست ہے کہ تجاوزات کی نشاندھی کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ مثبت کاموں کو بھی اجاگر کریں۔