حجاب اورعبایا کے بڑھتے رجحان پر مایا خان کا خصوصی شو

اداکارہ عروج آصف نے خواتین کو حجاب اور عبایا کی خوبیوں کے متعلق آگاہ کیا

ماڈل نادیہ حسین، اداکارہ عروج آصف ایکسپریس نیوز کے پروگرام مایا خان شو میں شریک ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

مختلف موضوعات پر پیش کیا جانے والا میا خان شو کے گزشتہ پروگرام میں حجاب اور عبایا کے بڑہتے ہو ئے رجحان کو دیکھتے ہو ئے اسپیشل پروگرام پیش کیا گیا، پروگرام کی اینکر مایا خان نے عبایا پہن کر پورا پروگرام ہوسٹ کیا۔

ما یا خا ن کا کہنا تھا کہ عروج آصف کے کہنے پر عبایا پہن کر پروگرام کر نے کا آئیڈ یا پسند آیا، اس مختلف اسٹائل میں پروگرام کرنا بہت اچھا لگا۔ اداکارہ عروج آصف کا کہنا تھا کہ پا کستان میں حجاب کا ٹرینڈ متعارف کروانا پہلا مقصد ہے ان خواتین کے لیے یہ کام کر رہی ہوں جو عبایا پہنا چاہتی ہیں مگر مختلف مسائل کی وجہ سے نہیں پہن سکتیں،عروج نے بہت سی خواتین کو عبایا لینے کی ٹپس بھی دی اور انھیں اوڑھنے کے مختلف انداز بھی بتا ئیے۔




پرواگرام میں عبایا اور حجاب پہن کر ماڈلز نے کیٹ واک بھی پیش کی، جب کہ لائیو کالز کرنے والی خواتین کو عروج کی طرف سے فری حجاب بھی دیے گئے پروگرام میں اسکن اینڈ بیوٹی ٹریٹمنٹ پر بھی بات کی گئی ادکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے بوٹاکس اور فلر کے ذریعے چہرے کے بہت سے مسائل کو حل کرنے کا طریقے بھی خواتین سے شئیر کیے۔ نادیہ حسین نے فلر کے ذریعے لائیو اسکن ٹریٹمنٹ بھی کیا، اس پروگرام کو خواتین میں خاص طور سے سراہا گیا اور مایا خان کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی۔
Load Next Story