انتہا پسند ہندو پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے نہیں دے رہے کاشف خان

بھارت کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے وہاں جانا ممکن نہیں،کئی پاکستانی فنکاروں کےشوز بھی ملتوی ہوگئے، ایکسپریس نیوزسے گفتگو

بھارت کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے وہاں جانا ممکن نہیں، کاشف خان فوٹو : فائل

تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے معروف مزاحیہ اداکار وکمپئیرکاشف خان جو دوماہ کا امریکا کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ دنوں وطن واپس آئے ہیں نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو پاکستانی فنکاروں کو کام نہیں کرنے دے رہے۔


یہ بات انہوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،کاشف خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے وہاں جانا ممکن نہیں کیونکہ بھارت میں حالیہ انتخابات کی وجہ سے امن امان کی صورت حال خراب ہے جب کہ بھارتی انتہا پسند ہندو پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے نہیں دے رہے انھیں تنگ کیا جارہا ہے بہت سے پاکستانی فنکاروں کے شوز بھی ملتوی ہوگئے ہیں۔
Load Next Story