انٹربینک میں ڈالر 168روپے کی سطح عبور کرگیا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 51 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرگئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 168 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 51 پیسے بڑھی اور اضافے سے 168 روپے 38 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 169 روپے کی سطح پر بند ہوا۔