ملک بھر میں20لاکھ افراد دمے کے مرض میں مبتلا ہیں ماہرین طب
لکڑی، گوبرجلانے اورکوئلے سے نکلنے والادھواں پھیپھڑوں کی دائمی بیماری کی بنیادی وجہ ہے، پروفیسر ندیم رضوی
ماہرین طب نے کہا ہے ملک بھر میں20لاکھ افراد دمے کے مرض میں مبتلا ہیں۔
بچوں میں قوت مدافعت کا نظام کمزور ہونے کی وجہ سے ان کیلیے دمہ زیادہ تشویشناک ہوسکتا ہے،دمے کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، سینے کی جکڑن، سانس لینے میں سیٹی کا بجنا شامل ہے، دمے کا سبب بننے والے عوامل میں الرجی بھی شامل ہوتی ہے،یہ بات ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے چیسٹ ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیسٹ ہیلتھ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ندیم رضوی، پروفیسر جاوید خان، نیشنل ٹی بی کنٹرول کے منیجر ڈاکٹر اعجازقدیر، شاہینہ قیوم، ڈاکٹر سیف اللہ بیگ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، پروفیسر مسعود حمیدخان نے کہاکہ دنیا بھر میں30کروڑ افراد دمہ کے مرض کا شکار ہیں ۔
جس کی وجہ سے ایسے مریضوں کوحصول علم اورملازمت کے دوران مختلف مسائل کاسامنا کرناپڑرہا ہے ، چیسٹ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ندیم رضوی نے کہاکہ تمباکونوشی، لکڑی،کوئلے سے نکلنے والا دھواں، پھیپھڑوں کی دائمی بیماری کی بنیادی وجہ ہے، انھوں نے کہا کہ سردیوں میں لکڑیاں اورکوئلے جلانے سے نکلنے والادھواں صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی اہم وجوہات میں ایک وجہ دمہ بھی ہے، پروفیسر جاوید خان نے کہاکہ دیہی علاقوں میں گوبر اور لکڑیوں کے جلانے سے نکلنے والا دھواں مضر صحت ہوتا ہے ۔