شاہ عبداللطیف کے عرس پر بھی شہر میں صفائی نہ ہوسکی

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، درگاہ روڈ بھی گندے پانی کی لپیٹ میں، شہری آج احتجاج کرینگے

پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلی محلوں میں گندہ پانی جمع ہے۔ فوٹو: فائل

18 دسمبر سے شروع ہونے والے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 270 ویں عرس میں صرف 6 دن رہ گئے ہیں لیکن شہر میں صفائی کے کام نہیں ہوسکے۔

پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلی محلوں میں گندہ پانی جمع ہے۔ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ثقافت کی جانب سے درگاہ روڈ اور ریسٹ ہائوس اور شاہ سائیں کی درگاہ پر صفائی کر کے شہر کو خوبصورت بنانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔




لیکن اس کے برعکس شہر کی تمام شاہراہیں گندگی میں گھری ہوئی نظر آتی ہیں، درگاہ کا وی آئی پی روڈ بھی گندے پانی کی لپیٹ میں ہے جہاں سے طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے تجاوزات اورصفائی نہ ہونے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔
Load Next Story