تحریک انصاف کا دھرنا تیسرے ہفتے میں داخل ریلیاں نکلانے کا فیصلہ

15دسمبر کوکیمپ میں جلسہ ہوگااورریلی نکالی جائیگی،یوتھ، ذیلی تنظیم کوشیڈول جاری کردیا، یونس ظہیر

حیات آبادٹول پلازہ پردھرنے میں پریس اینڈ پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے وفدکی بھی شرکت . فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔

ڈرون حملوں کے خلاف جاری دھرنے کا آج جمعہ کو21واں روز ہو گا۔ جمعرات کو دھرنے کے20ویں روز حیات آباد ٹول پلازہ پر دھرنا کیمپ میں تحریک انصاف پی کے9 کے کارکنوں اور جماعت اسلامی و عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنوں اور آل پاکستان پریس اینڈ پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ آج بھی کارکنوں میںزبردست جوش و خروش پایا گیا۔ پی کے9 پشاور کے کارکنوں نے ایم پی اے ارباب جہانداد کی قیادت میں دھرنے میں شرکت کی ۔




جبکہ ایم پی ایز اشتیاق ارمڑ ،فضل الٰہی اور زرین ضیا نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ پریس اینڈ پرنٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے اتحادی جماعتوں کی ثابت قدمی پر انھیں مبارکبا د دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا کیمپ میں موجود رہے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری یونس ظہیر مہمند نے کہا کہ اتوار15دسمبر کو 2 بجے دھرنا کیمپ میں جلسہ منعقد ہو گا جس کے بعد احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ جلسے اور ریلی سے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کی صوبائی و ضلعی قیادت خطاب کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہرہفتے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
Load Next Story