ڈرون حملوں میں کمی کے بجائے خاتمہ چاہتے ہیںسرتاج عزیز

امریکی وزیردفاع نے پاکستان کی فوجی امداد بندکرنے کی دھمکی نہیں دی، مشیر خارجہ

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نقصان دہ ہیں۔فوٹو:فائل

خارجہ امورکے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں میں کمی کے بجائے ان کامکمل خاتمہ چاہتاہے۔

اسلام آبادمیں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ایک سوال پرسرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کوبھارت کی طرف سے دیواربرلن کی طرح کنٹرول لائن پردیوارتعمیرکرنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم انھوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے ایسا کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ کنٹرول لائن کومستقل سرحدمیں تبدیل نہیں کرسکتا۔




پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں مشیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملک فنی امورپربات چیت کررہے ہیں جس کے بعداس منصوبے کوحتمی شکل دینے کے لیے وزارتی سطح کی بات چیت ہوگی۔آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکی وزیردفاع نے پاکستان کی فوجی امداد بندکرنے کی دھمکی نہیں دی،پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک ایران گیس معاہدے کی2014 کی ڈیڈلائن میں توسیع چاہتے ہیں۔
Load Next Story