کسٹم حکام نے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
اسمگلروں کا منظم گروہ ایل پی جی کے باوزرز کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کررہا ہے، عرفان جاوید
کسٹم حکام نے مائع پیٹرولیم گیس کی آڑ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ عرفان جاوید نے ایکسپریس کو بتایاکہ انہئں خفیہ ذرائع سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی، اسمگلروں کا منظم گروہ اب ایل پی جی کے باوزرز کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کررہا ہے جس پر انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات کسٹم حکام کو باوزرز کی جانچ پڑتال کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم حکام کی کارروائی کے نتیجے میں لک پاس کسٹم چیک پوسٹ پر تعینات کسٹم حکام نے ایک ایل پی جی سے لدے باوزر رجسٹریشن نمبر ٹی کے ایکس995 کو روک کر جانچ پڑتال کی تو حکام کو باوزر کے خفیہ خانوں سےبوریوں میں بند 5کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد ہوئی جسے ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ چھالیہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیاگیا ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالے ایل پی جی ہینو باوزر کو چھالیہ سمیت ضبط کر لیاہے۔