حکومتِ سندھ نے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی
نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی، حکم نامہ
LONDON:
حکومت سندھ نے نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ جب کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز اہلکار، صحافی، بزرگ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 عائد کی گئی ہے تاہم پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کا اطلاق مجالس اور محرم کے جلوسوں پر نہیں ہوگا، 9 اور 10 محرم کو ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لیکر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی، جب کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔