صوابی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق

پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے کہ نامعلو افراد نے فائرنگ کردی۔

اہلکاروں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے. فوٹو: ایکسپریس

صوابی میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوابی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے کہ نامعلو افراد نے ٹوپی روڈ پر فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت افتخار اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story