گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق کمپنیوں کی تمام اپیلیں مسترد

کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کر دیئے تھے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق تمام اپیلیں مسترد کردیں جس کے بعد اب کمپنیوں کو 417 ارب روپے جمع کروانا ہوں گے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق اپیلوں پر دو ایک کی اکثریت سے 20 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔


سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کے خلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کردیں جس کے نتیجے میں کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب روپے معاف کر دیے تھے تاہم اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔
Load Next Story