مجھے استثنیٰ حاصل ہے دیکھتا ہوں کوئی کیسے گرفتار کرتا ہے یوسف رضا گیلانی
اگر آج مجھے جیل بھیجا گیا تو کل نواز شریف بھی جیل جائیں گے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
LONDON:
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے دیکھتا ہوں کوئی کیسے گرفتار کرتا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ میں نے صدر کے استثنیٰ کے لئے وزارت عظمیٰ کی کرسی کو ٹھکرا دیا، مجھے آئین کے آرٹیکل 248 کی شق نمر ایک کےتحت استثنیٰ حاصل ہے دیکھتا ہوں کوئی کیسے گرفتار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب تو خود مطلوب ہیں مجھے کیسے بلارہے ہیں، اگر آج مجھے جیل بھیجا گیا تو کل نواز شریف بھی جیل جائیں گے۔ مشرف نے مجھے 5 سال جیل میں رکھا، ہم نے تو ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی ہے۔
این آر او عمل درآمد کیس سے متعلق بات کرتےہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ این آر او سے 4 ہزار 8 لوگوں نے فائدہ اٹھایا جن میں سے کسی کو سزا نہیں ملی اور جسے سزا ملی اس کا این آر او سے تعلق ہی نہیں تھا، فائدہ اٹھانے والے آج بھی آزاد ہیں ایسے انصاف کو میں نہیں مانتا۔
واضح رہے کہ نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں پوچھ گچھ کے لئے سابق وزیر اعظم کو آج دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے، نیب نے پولیس کے ذریعے طلبی کا نوٹس یوسف رضا گیلانی کے گھر بجھوا دیا تاہم یوسف رضا گیلانی نے کسی بھی صورت نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتار جاری ہوسکتے ہیں۔