سابق کرکٹرز کا فواد عالم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

فواد عالم کے پاس 11 سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے، محمد یوسف

فواد عالم کے پاس 11 سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے، محمد یوسف

سابق کرکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ اور فواد عالم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

لاہور میں ایک شو اسٹور کے افتتاح پر سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا ہے، اب بلے بازوں کو چاہیے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگائیں، اس وکٹ پر آخری دو روز بیٹنگ کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم کیلئے نیک خواہشات ہیں ،امید ہے وہ اچھا پرفارم کریں گے، اگر وہ رنز کرتے ہیں تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔


سابق کپتان محمدیوسف کا کہنا تھا کہ ساوتمپٹن کی وکٹ پر ٹاس جیتنا اچھا ہے، اب بلے بازوں کو چاہیے کہ جلد بازی نہ کریں، اسد شفیق اور اظہر علی اس وقت ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار بیٹسمین ہیں باقی دوسرے نوجوان ہیں اور شاندار کھیل پیش کرکے توقعات پر پورا اترسکتے ہیں، ٹیم کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کا بھی بہت تجربہ ہے، انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی کمبی نیشن ترتیب دیا ہوگا، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں کی گئی غلطیوں سے سب نے سبق سیکھا ہوگا اور اس میچ کا رزلٹ پاکستان کے حق میں رہے گا۔

محمدیوسف نے فواد عالم کے بارے میں کہا کہ 11 سال بعد ان کے پاس ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ اگر وہ یہاں پرفارم کرتے ہیں تو ان سے بھی پریشر کم ہوگا اور ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم ہوسکے گی۔

سابق کرکٹرز ثقلین مشتاق کے مطابق ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید رکھنی چاہیے، فواد عالم پر پریشر ضرور ہوگا لیکن وہ خود بھی جانتے ہیں کہ اس پریشر میں کس طرح رنز کرنے ہیں، پاکستانی ٹیم میں کم بیک کرنے کی اہلیت ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھا کھیل پیش کرکے سب کی توقعات پوری کرئے گی۔ انگلینڈ میں کسی بھی مہمان ٹیم کے لیے ایک دم سے کلک کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔
Load Next Story