پنجاب یونیورسٹی نے 8 ارکان اسمبلی کی ڈگریاں جعلی قرار دے دیں
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 8ارکان کی ڈگرياں جعلی ہيں جوکہ بازار سے بنوائی گئیں
KARACHI:
پنجاب يونيورسٹی نےتصديق کے لئے بھجوائی گئی 353ڈگريوں کو درست جبکہ 6 کومشکوک اورآٹھ کوجعلی قراردیاہے۔
ہائير ايجوکيشن کميشن نے پنجاب يونيورسٹی کو 376ارکان پارليمنٹ کی بی اے کی ڈگرياں تصديق کے لئے بھجوائی تھيں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 8ارکان کی ڈگرياں جعلی ہيں جوکہ بازار سے بنوائی گئیں۔ ذرائع کاکہناہےخيبر پختونخوا کے وزير کھيل سيد عاقل شاہ ،افشاں فاروق،سيمل کامران،فرح ديبا،شمائلہ رانا،نصير اختر،محبت خان مری اور آمنہ الفت کی ڈگرياں جعلی اور بازار سے بنوائی گئی ہيں۔
جن ارکان کی ڈگریاں مشکوک قراردی گئیں ان میں رکن قومی اسمبلی نعمان اقبال، رکن پنجاب اسمبلی عبدالحنيف، محمد نواز، نيلم چوہدری اور محمد ارقان خان شامل ہيں۔
ذرائع کے مطابق 2 جعلی ڈگريوں کے مقدمات عدالت ميں ہيں جبکہ مبشر اقبال اور محمد رضوان اپنے کيسز واپس لے چکے ہيں۔