افغانستان میں امن کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز

پاکستان اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان جیسے معاملات کا حل نکاللنا چاہیئے، جیمز ڈوبنز۔

امید ہے کہ حکومت پاکستان بھارت میں عام انتخابات کے بعد اسے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دے دے گی، جیمز ڈوبنز۔ فوٹو:فائل

CASTLE STUART:
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری افغانستان میں امن کے لئے بہت ضروری ہے۔


واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان جیسے معاملات کا حل نکالنا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری افغانستان میں امن کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ حکومت پاکستان بھارت میں عام انتخابات کے بعد اسے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دے دے گا۔
Load Next Story