اسلام آباد میں بھی رومی سگنیچر کے شاہکار ہوٹل کا افتتاح   

متوسط طبقے کو کم بجٹ میں فائیو اسٹار سہولت دینا خواب ہے، سی ای او رومی سگنیچر

مارگلہ پہاڑیوں کے پرکیف نظاروں سے مزین ہوٹل 120 کشادہ کمروں پر مشتمل ہے.(فوٹو، ایکسپریس)

رومی کا شاہکار ناران اور ہنزہ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ گیا اور اب سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے متوسط طبقے کو شہر اقتدار میں فائیو سٹار ہوٹلز جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

رومی سگنیچر ہوٹل کے سی ای او ڈاکٹر اسد ثمر کہتے ہیں میرا مطمع نظر متوسط طبقے کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بجٹ ٹریولرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پرکشش سپر مارکیٹ کے درمیان اور مارگلہ پہاڑیوں کے پرکیف نظاروں سے مزین ہوٹل 120 کشادہ کمروں پر مشتمل ہے۔ تین رہائشی فلورز پر کمروں کی تین مختلف تھیم رکھی گئی ہیں جبکہ ہوٹل میں مختلف تقاریب کے لئے ہال اور ریستوران بھی موجود ہے۔




ہوٹل میں تمام فائیو سٹار ہوٹلز کی سہولیات میسر ہیں البتہ اخراجات انتہائی مناسب رکھے گئے ہیں تاکہ سیاحت سے وابستہ افراد اور خصوصاً متوسط طبقہ بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔



رومی سگنیچر ہوٹل کے سی ای او ڈاکٹر اسد ثمر کا کہنا ہے ہمارا شعار عوامی خدمت ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے ایک طرف اپنے ہم وطنوں اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی خدمت کریں گے وہیں حکومتی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }