چیئرمین نادرا برطرفی کیس فریقین کو پوراوقت دیں گے چاہے ہفتے اوراتوار کو بھی کام کرنا پڑے جسٹس نورالحق
فریقین کو دلائل دینے کےلئے جتنا وقت چاہئے دیں گے، جسٹس نور الحق قریشی
چیئرمین نادرا طارق ملک کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس نورالحق نے کہا کہ فریقین کوپوراوقت دیں گے، چاہے ہفتے اوراتوار کو بھی کام کرنا پڑے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی توچیئرمین نادرا کے وکیل بابرستارنے کہا کہ طارق ملک پردہری شہریت اورجلد ترقیوں کا الزام لگا کرعہدے سے جبرا ً ہٹایا گیا، طارق ملک جی ایم نیٹ ورک کے طور پرنادرامیں 3 لاکھ 85 ہزار روپے تنخواہ پرتعینات تھے، ان کوترقیاں دینے میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے، وہ اگست 2008 میں ڈپٹی چیئرمین نادرا بنے اور 4 سال بعد انہیں ترقی دے کرچیئرمین بنادیا گیا۔
بابرستارکاکہنا تھا کہ طارق ملک کوہٹانے کے لیے پوری حکومتی مشینری زور لگا رہی ہے، نادرا ایکٹ میں قائم مقام چیئرمین کی گنجائش ہی نہیں اورچیئرمین نادراکوصرف نامناسب رویے اورڈیوٹی سے کوتاہی کی صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین کارکردگی کی بنا پر طارق ملک کو ستارہ امتیازدیا گیا جب کہ گزشتہ سال انہیں انٹرنیشنل ایوارڈبھی ملا۔
اس موقع پر وفاق کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھاکہ چیئرمین نادرا کے وکیل نے غیرمتعلقہ دلائل دیئے۔ اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا آج ہی فیصلہ سنایا جائے، دلائل کے لیے کتنا وقت دیا جائے گا اس پر جسٹس نور الحق قریشی نے کہا کہ وکلا جتنا وقت چاہتےہیں انھیں دے دیں گے، چاہے ہفتے اور اتوار کو بھی کام کرنا پڑے۔ اکرم شیخ نے کہاکہ میں آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرلوں گا عدالت کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے۔