عبدالقادرملا کی پھانسی کے خلاف بنگلا دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

بنگلایش کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حکمراں جماعت عوامی لیگ کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں

مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں اس دوران متعدد ریلوے اسٹیشنز اور کاروباری مراکز کو بھی آگ لگادی گئی، فوٹو؛ فائل

جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنما عبدالقادرملا کی پھانسی کے خلاف بنگلا دیش میں پھوٹنے والے ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

جماعت اسلامی بنگلا دیش نےعبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود صبح ہوتے ہی بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکن اور حامی سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں، متعدد ریلوے اسٹیشنز اور کاروباری مراکز کو بھی آگ لگادی، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔


بنگلایش کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حکمراں جماعت عوامی لیگ کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو جنگی جرائم اور 1971 میں پاکستان کی حمایت کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
Load Next Story