کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے

اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے

ISLAMABAD:
کریم آباد فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 45 سالہ محمد علی شہید ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو سینے پر 2 گولیاں لگی تھیں۔ اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


وہ عزیز آباد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا جو نائٹ ڈیوٹی کے لیے آ رہا تھا کہ اسے دہشت گردوں نے کریم آباد فلائی اوور کے نیچے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔

واضح رہے دو ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 2 پولیس افسران سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حسب روایت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story