گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار
رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 3ارب 40کروڑ ڈالر سے تجاوزکر گئے ہیں، اسحاق ڈار
HYDERABAD:
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہین۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گردشی قرضے کی ادائیگی سمیت اپنے تمام وعدے پورے کئے۔
اسحاق ڈٓار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر2ارب 90 کروڑ ڈالر تھے جو رواں ہفتے بڑھ کر 3ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح سے تجاوزکر گئے ہیں۔