سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر سے کیس سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف نے حلقہ این اے 122، این اے 125، این اے 110 اور این اے 154میں انتخابی نتائج کی تصدیق انگوٹھے کے نشان کے ذریعے کرانے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو؛فائل

SUKKUR:
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 16 دسمبر سے کیس کی سماعت شروع کرے گا، اس سے قبل سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 10 دسمبر کو 4 حلقوں میں میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کرنے کےلئے تحریک انصاف کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کیس ابتدائی سماعت کے لئے 7 دن کے اندر مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ طورپر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اوراس دوران تحریک انصاف نے پنجاب اورکراچی میں احتجاج اوردھرنا بھی دیا اورعدالت عظمیٰ سے لاہور کے 2 حلقوں این اے 122،این اے 125، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110 اور لودھراں کے حلقہ این اے 154میں انتخابی نتائج کی تصدیق انگوٹھے کے نشان کے ذریعے کرانے کی استدعا کی تھی۔
Load Next Story