مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک

ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

پولیس پارٹی پر حملہ ناؤ گام کے بائی پاس پر کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں بھارتی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ناؤگام بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی اور یوم تشکر منایا جارہا ہے


ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حملے کے بعد پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

دوسری جانب آج یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سخت سیکیورٹی نافذ کی گئی اور جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، اس کے باوجود غیور اور بہادر کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور جشن منایا۔

ادھر اسلام آباد میں تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کے لیے نشان پاکستان وصول کیا، سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بےمثال جدوجہد کے باعث ديا گيا۔
Load Next Story