چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا روٹ پروٹوکول لینے سے انکار

روٹ لگانے سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات ہوں گی، چیف جسٹس

جتنا سیکیورٹی اسٹاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دیا گیا تھا وہ اسٹاف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ساتھ بھی ہوگا، ذرائع فوٹو؛فائل

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے روٹ پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے روٹ پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے روٹ لگانے سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات ہوں گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جتنا سیکیورٹی اسٹاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دیا گیا تھا وہ اسٹاف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ساتھ بھی ہوگا۔
Load Next Story